پوری قوم بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے خلاف میدان عمل میں آجائے، الطاف حسین
جمعہ 17 جنوری 2014 16:49
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ جوسفاک عناصر مساجد، امام بارگاہوں،مزارات ، مختلف مذاہب کی عبادتگاہوں اور درسگاہوں کو بموں کے دھماکے کرکے تباہ کررہے ہیں اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، وقت آگیاہے کہ پوری قوم ان کے خلاف میدان عمل میں آجائے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
الطا ف حسین نے کہاکہ پوراملک دہشت گردوں کے نشانے پر ہے،وہ پولیس، سیکوریٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں اورجگہ جگہ خودکش حملے اوردھماکے کرکے معصوم شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں،حتیٰ کہ نمازپڑھتے نمازیوں کو شہید کررہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے گریزکیا جارہاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس بات کااعادہ کیاکہ اگر ایک ہفتہ میں حکومت اورفوج نے ان سفاک دہشت گرعناصرکے خلاف کارروائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاتوپھرکبھی فیصلہ نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ان سفاک دہشت گردوں کی مذمت کرنے کے بجائے ان کی حمایت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ پشاورمیں تبلیغی جماعت کے مرکزمیں بم دھماکے میں تکفیری گروپ ملوث ہے ۔ یہی گروپ شیعہ اورسنی رہنماوٴں اورکارکنوں کوچن چن کرماررہاہے اورمساجد، امام بارگاہوں اورگرجاگھروں پر حملے کررہاہے۔اس تکفیری گروپ کاخاتمہ کئے بغیریہ دھماکے نہیں رک سکتے ۔ تمام جماعتوں کوچاہیے کہ وہ اس گروپ کے خلاف متحدہوجائیں ۔دونوں رہنماوٴں نے اس امرپراتفاق کیاکہ پوری قوم کوچاہیے کہ وہ ان انسانیت دشمن عناصرکے خلاف متحدہوجائے۔ الطا ف حسین نے حافظ طاہراشرفی کے والدصوفی سلیمان کی علالت پر تشویش کااظہارکیااور ان کی صحتیابی کیلئے دعابھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.