کراچی ،لیاری گینگ وار کی جنگ شہر کے دیگر علاقوں تک پھیل گئی

جمعہ 17 جنوری 2014 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) لیاری گینگ وار میں جاری جنگ شہر کے دیگر علاقوں میں پھیل گئی ۔بابا لاڈلہ ،غفار ذگری کے لڑکوں نے جھانگیر روڈ ،تھارو لین ، پرانا گولیمار ،الیاس گوٹھ حاجی مرید گوٹھ ، خاموش کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی انٹری ڈال دی ۔ عزیر بلوچ گروپ کا زور ٹوٹتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

گینگ وار کے مرکزی کردار غفار ذگری اور بابا لاڈلہ کے کارندوں نے شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد مذکورہ عزیر بلوچ کے زیرِاثر علاقوں پر بھی انٹری ڈالنا شروع کر دی ہے اور عزیر بلوچ کے لڑکوں کو علاقے سے جانے پر مجبور کر دیا جبکہ غفار ذگری گروپ اب لیاری کے ساتھ ساتھ ملیر،میمن گوٹھ ،سعید آباد ، شرافی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں انٹری ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔

واضع رہے کہ غفار ذگری گروپ لیاری ،ماڑی پور،مواچھ گوٹھ ،ہاکس بے ،گریکس ،ٹرک اڈہ سمیت دیگر علاقوں پر قبضے کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :