نیلم میں بجلی بحران کے حل کے لئے عوامی احتجاج میں شدت

جمعہ 17 جنوری 2014 15:57

نیلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) نیلم میں بجلی بحران کے حل کے لئے عوامی احتجاج میں شدت -عوامی حلقوں کی جانب سے جاگراں پاور ہاؤس سے بیرون ضلع سپلائی کاٹنے کی دھمکی سامنے آگئی ۔22جنوری تک ڈیڈ لائین مقرر ۔ صدور انجمن تاجران جورا،باڑیاں عبد الرشید ،محمد یعقوب، اقبال دانش ، صدر متحدہ یوتھ ملک شاہد ، جوار ،میر پورہ ،باڑیاں ، صندوق ،افلاکن اور چلہانہ سیماری کے عوامی حلقوں نے کا ایکا۔

(جاری ہے)

22جنوری کو شٹر ڈاؤن اور شاہرائے نیلم بلاک کر کے احتجاج کی حکمت عملی تیار کر لی گئی عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ نیلم سے پیدا ہو نے والی بجلی سے اہل نیلم کو محروم رکھنا بہت بڑا ظلم اور ریاست کی وحدت کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے اگر حکومت اور ادروں نے اس زیادتی کو ختم نہ کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ان پر ہو گی نیلم کے عوام بہت صبر کر چکے اور بہت ساری قربانیاں دے چکے ہیں اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :