مسجدوں کو جلانے والوں اورنمازیوں کوشہید کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘آفتاب کاشمیری

جمعہ 17 جنوری 2014 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پشاور تبلیغی مرکزمیں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے  مسجدوں کو جلانے والوں اورنمازیوں کوشہید کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں  سنی عوام کے قتل پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے  عوام اغیارکواپنی صفوں سے دور رکھیں  ان خیالات کااظہار مرکزی رہنماء اہل سنت والجماعت میری آفتاب کاشمیری نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا  انہوں نے کہاکہ پشاور تبلیغی مرکز میں دھماکہ کرنے والے اورتعلیم القرآن کوجلانے والے ایک ہیں  اہل سنت والجماعت پشاور تبلیغی مرکز میں دھماکہ کی بھرپورمذمت کرتے ہے اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کوفوری گرفتارکرکے قانونی کے کٹہرے میں لائے تاکہ دشمن قوتوں کا قلع قمع ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :