پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے، غریبوں کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے ‘ قاضی احمد سعید

جمعہ 17 جنوری 2014 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے دور حکومت میں عام آدمی اور ملازمین کو ریلیف ملتا ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنے سابقہ دورِ حکومت میں ہر سال بجٹ میں مزدورں کی اجرات اور ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے، غریبوں کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں صوبائی خود مختاری کو فروغ دیا اور صوبوں کو اختیارات دیئے، مشترکہ مفادات کونسل میں صوبوں کوبھرپور نمائندگی دی گئی جمہوری قوتوں کو مضبوط کیا، نئی حکومت کو چاہیے کہ وہ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :