پشاور میں ہر طرف لاقانونیت ہے اور شہر میں رات کو طالبان کا راج ہوتا ہے، حاجی عدیل
جمعہ 17 جنوری 2014 15:48
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹرحاجی عدیل کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہر طرف لاقانونیت ہے اور شہر میں رات کو طالبان کا راج ہوتا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران پشاور میں دہشت گردی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ’’مولانا عمران خان‘‘ طالبان سے مذاکرات پر کسی کو بھی اعتماد میں نہیں لے رہے،عمران خان سے پوچھا جائے کہ مذاکرات کب شروع ہوں گے اور کون کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور لاقانونیت کا شکار ہےاورکوئی پوچھنے والا نہیں، پشاور میں رنگ روڈ پر رات کو طالبان کا راج ہوتا ہے لیکن عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے کہ حالات میں بہتری آ رہی ہے۔(جاری ہے)
سینیٹرفرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ سوات میں چھاؤنی بنانے سے منفی پیغام جائے گا کہ فوج مستقل یہاں رہنا چاہتی ہے، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پشاور کے تبلیغی مرکز میں دھماکے پر آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈی جی ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دیں۔ سینیٹ اجلاس کے دوران تبلیغی مرکزپشاورسمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جس کے بعد اجلاس پیرکی سہ پہر3بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.