پیپلز پارٹی نے آئر لینڈ میں پاکستانی مشن بند کرنے کی اطلاعات پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی

جمعہ 17 جنوری 2014 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر نے آئر لینڈ میں پاکستانی مشن بند کرنے کی اطلاعات پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ آئر لینڈ میں پچیس ہزار پاکستانی رہتے ہیں اور پاکستانی پریشان ہیں کیونکہ وہاں پر پاکستانی ایمبیسی بند کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں،اس حوالے سے آئر لینڈ میں موجود پاکستانیوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایمبیسی کو ایسے وقت میں بند کیا گیا جب یہاں ان کا ایک مشن قائم کیا جارہا ہے یہ انتہائی تشویشناک بات ہے، اس سے سفارتکاری پر منفی اثرات مرتب ہونگے آئر لینڈ دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں سے پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ آتا ہے، حکومت اس پر اپنی وضاحت پیش کرے، اس دوران قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے یقین دہانی کرائی کہ فارن افیئر سے معلومات لیکر ایوان کو بتایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :