سینیٹ اجلاس ،تبلیغی مرکز اور نوابشاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعہ 17 جنوری 2014 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں تبلیغی مرکز اور نوابشاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے خیبرپختونخوا میں تبلیغی مرکز پر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ان میں شہید ہونیوالوں کیلئے یہ ایوان دعا کرے اس دوران سینیٹر کریم خواجہ نے بھی نشاندہی کی کہ گزشتہ روز نوابشاہ میں ایک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں 22 بچے اور اساتذہ جاں بحق ہوگئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے ، چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی ہدایت پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے فاتحہ خوانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :