فلسطینی حکومت کا مصری حکام کے بیانات پر اظہارتشویش

جمعہ 17 جنوری 2014 14:53

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) فلسطینی حکومت نے مصری حکام کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں قاہرہ نے غزہ کی پٹی اور علاقے میں حماس کیخلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیداروں نے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حکام، مصری انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ قاہرہ کو ایسے بیانات پر فلسطینی حکومت کا احتجاج سے بھی آگاہ کیا ہے ۔

یاد رہے متعدد مصری حکام نے حالیہ چند دنوں میں ایسے بیانات دیئے کہ جن میں غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی کارروائی کا اشارہ دیا گیا تھا۔ مصری حکام نے غزہ کی حکمران جماعت حماس کو دھمکایا تھا کہ علاقے کا کنڑول فلسطینی انتظامیہ اور \'فتح\' کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

غزہ میں وزارت خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر غازی حمد نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مصر کی جانب سے دیئے جانے والے ایسے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے بیانات معمول سے ہٹ کر ہیں، ان سے علاقے کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں سرگرم کوئی بھی گروہ مصر کے خلاف عداوت نہیں رکھتا، تمام سیاسی جماعتیں مصر سے تعلقات کے بارے میں متحد موقف رکھتی ہیں۔ "حماس، ایک مزاحمتی تحریک ہے اور اس کا ہدف صرف اسرائیل ہے۔ ہم نے کبھی بھی مصر میں کسی پرتشدد کارروائی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی اس میں کسی طور شرکت کو درست جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :