پاکستانی گیارہ ماہ بعد دیگرایندھن کی طرح ایل این جی بھی خرید سکیں گے ، شاہد خاقان عباسی

جمعہ 17 جنوری 2014 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی گیارہ ماہ بعد دیگرایندھن کی طرح ایل این جی بھی خرید سکیں گے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایل این جی کے پہلے ٹرمینل پرجلد کام شروع ہوگا۔ مختصرمدت میں توانائی کیمسائل کا حل ایل این جی کی در آمد ہے۔جودو ارب مکعب میٹر یومیہ ہوگی اوردسمبر 2014 تک ایل این جی ملک میں دستیاب ہوگی۔

ایل این جی کی درآمد 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

(جاری ہے)

صارفین کو 17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ملے گی ،گھریلو صارفین کے نرخوں پر اس کا فرق نہیں پڑیگا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کے گیس پر چلنے والے بجلی کے تمام پلانٹس کام کریں تو گیس کی لوڈ شیڈنگ نصف رہ جائیگی تاہم یہ اس لئے ممکن نہیں ہورہا کیونکہ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان میں گیس کی پیداوار4 ارب کیوبک فٹ پررکی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش کیلئے جلد نیا کنواں کھودا جائیگا منصوبے میں چارکمپنیوں کی شراکت داری ہے۔اٹلی کی کمپنی دس کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کریگی۔