رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پھلوں، سبزیوں، چاول اورسمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ

جمعہ 17 جنوری 2014 14:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) رواں مالی سال 2013-14 کے 5 ماہ(جولائی تا نومبر 2013)کے دوران پھلوں، سبزیوں، چاول اور سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2013 کے دوران چاول کی برآمدات 17.76فیصد اضافہ کے ساتھ 68 کروڑ 17 لاکھ ڈالر مالیت رہی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 57 کروڑ 89لاکھ ڈالر رہی تھی ۔مالی سال کے 5 ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 14 کروڑ 61 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 12 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں 12 فیصد زائد ہے، مذکورہ بالا عرصہ کے دوران گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :