گندم کے کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کے نقصان کی معاشی حد پر ہونے کی صورت میں کیمیائی زہروں سے تلفی یقینی بنائیں ، محکمہ زراعت

جمعہ 17 جنوری 2014 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ گندم کے کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کے نقصان کی معاشی حد پر ہونے کی صورت میں کیمیائی زہروں سے تلفی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کے 80فیصد کھیتوں میں جڑی بوٹیاں نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہوتی ہیں لہٰذا اس صورت میں کیمیائی زہر سپرے کرکے تلف کیا جائے۔گندم کی فصل سے چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بجائی کے 30تا 35دن بعد جبکہ باریک یا نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بجائی کے 45تا 50دن بعد زمین کی تروتر حالت میں مخصوص سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں۔ جڑی بوٹیوں کے 3سے 5پتوں کے مرحلہ پر زہر سے انسداد آسان ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :