ٹی ڈی اے پی نے جرمنی میں تجارتی میلے کیلئے خواہش مند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 17 جنوری 2014 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) نے جرمنی کے شہر کولون میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”انٹرموٹ“ میں شرکت کے خواہش مند تجارتی اداروں سے 22 جنوری تک درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس تجارتی میلے میں موٹر بائیکس، گلووز، سوٹس، شوز، سینڈلز اور ایکسسریز بنانے و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :