سابق صدر پرویز مشرف 2006سے ان کے پاس زیر علاج ہیں،امریکی ڈاکٹر

جمعہ 17 جنوری 2014 14:36

سابق صدر پرویز مشرف 2006سے ان کے پاس زیر علاج ہیں،امریکی ڈاکٹر

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے ذاتی معالج اور ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 2006سے ان کے پاس زیر علاج ہیں، 2006میں جب ان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا تو وہ اس وقت بالکل صحت مند تھے۔ بعد ازاں وقتاً فوقتاً ہونے والے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ان کی صحت اور رپورٹ نارمل نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشرف کی فیملی کی درخواست پر انہوں نے ان کی صحت سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں حال ہی میں ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیا ان سے سوال کیا گیا کہ اگر عدالت نے ان کواس ضمن میں پاکستان طلب کیاتوکیا وہ پاکستان جائینگے؟ اس پر ڈاکٹر ارجمند نے کہاکہ وہ انتہائی معروف ڈاکٹر ہیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ وہ اپنے شہر کے میئر بھی ہیں اسلئے ان کیلئے وقت نکالنا نہایت مشکل ہوگا۔ انہوں نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا میں موجود ہپا قانون کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :