طالبان کی جانب سے تبلیغی جماعت کے مرکز پر حملہ کی مذمت کرنا خوش آئند اقدام ہے ، شاہی سید

جمعہ 17 جنوری 2014 14:35

طالبان کی جانب سے تبلیغی جماعت کے مرکز پر حملہ کی مذمت کرنا خوش آئند ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہاہے کہ طالبان کی جانب سے تبلیغی جماعت کے مرکز پر حملہ کی مذمت کرنا خوش آئند اقدام ہے ، امریکہ کا کوئی دوست نہیں ہوتا ، ہمیں استعمال کیا گیا ہے ، پشاور دھماکے میں کون ملوث ہے ،ہم سب کو ملکر پتا لگانا ہوگا ۔ایک انٹرویومیں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ تبلیغی مرکز پر ہونے والے حملے کو تحریک طالبان نے قبول نہیں کیا اور اس کی مذمت کی اب یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ اگر وہ نہیں ہیں تو پھر اس میں کون ملوث ہے۔

امریکا کا کوئی دوست یار نہیں ہوتا، انہوں نے ہمیں صرف استعمال کیا۔ امریکا کے نیشنل کونسل کے ممبر نے 1990 میں پاکستان آکر کہا تھا کہ آپ جہاد کیلئے افغانستان جائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور خدا بھی آپ کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ہماری زمین استعمال کرکے ہمارے علماء کو ہماری فوج کو دھوکہ دیا گیا۔شاہی سید نے کہا کہ اگر کوئی بندہ کہتا ہے کہ غلطیاں ہوئی ہیں تو یہ اچھا عمل ہے۔ جب ہم نے اے پی سی بلائی تھی تو اس میں کوئی نہیں آیا تھا مگر اس میں سب نے کہا ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیے تاہم جب تک یہ کوئی ٹائم نہیں بتائیں گے یا ڈیڈ لائن نہیں دینگے تو ہم اس وقت تک کچھ بھی نہیں کرسکیں گے، مذاکرات حالت جنگ میں بھی ہوسکتے ہیں اس لیے لوگ روزانہ مررہے ہیں اور ہمیں اب کوئی ایکشن لینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :