Live Updates

پشاور دھماکے کے بعد دہشتگردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ، تحریک انصاف

جمعہ 17 جنوری 2014 14:33

پشاور دھماکے کے بعد دہشتگردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ کی بلی تھیلے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والے دھماکے کے بعد دہشتگردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ، عالمی طاقتیں اس جنگ کی آڑ میں پاکستان کو معاشی، سیاسی میدان میں تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ طالبان اور تبلیغی جماعت کا آپس میں نظریاتی و فکری اتحاد ہے اور طالبان سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ اس مرکز پر حملہ کریں گے۔

موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے نو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیاہے تاہم ابھی تک حکومت نے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایاہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومتی غیر سنجیدگی کے باعث ان مذاکرات کو چھوڑدیاگیاتھا اوراب یہی شکایات مولانا سمیع الحق کو ہے کہ نواز شریف اور موجودہ حکومت ان مذاکرات کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی سنجیدگی نہیں دکھارہی ہے۔ اسی لئے وہ بھی ان مذاکرات میں زیادہ آگے نہیں بڑھے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات