من پسند افراد کو نوازنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ، نجکاری کا عمل شفاف ہوگا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

جمعہ 17 جنوری 2014 14:31

من پسند افراد کو نوازنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ، نجکاری کا عمل شفاف ہوگا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ من پسند افراد کو نوازنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ، نجکاری کا عمل شفاف ہوگا ،توانائی شعبے کو بہتر بنانے کیلئے بہت سے منصوبے مستقبل قریب میں مکمل کئے جائیں گے ، آئندہ چند ہفتوں میں نظام میں 17 سو میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار کی ترقی ،ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر سے آئندہ مہینوں میں بہتری کے رجحانات ظاہر ہونگے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی شعبے کو بہتر بنانے کیلئے بہت سے منصوبے مستقبل قریب میں مکمل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں نظام میں 17 سو میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں بہتری لانے اور اچھی حکمرانی پر توجہ دے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا، 800 ارب کے نوٹ چھاپنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، حکومت نے اب 206 ارب روپے کے نوٹ چھاپے ہیں، سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے 475 ارب روپے دیگر ذرائع سے حاصل کئے، انہوں نے کہا کہ 6 ارب کی ادائیگیاں کیں 3 ارب ڈالر واپس آگئے، زر مبادلہ ذخائر میں تقریباً 3 ارب ڈالر کمی آئی ہے، فارن ریزرو 16 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، عالمی مالیاتی اداروں نے مختلف توانائی منصوبوں کیلئے پاکستان کو رقم دینے کی حامی بھرلی ہے، امریکا سے کاوٴنٹر ٹیررازم فنڈ کی مد میں رقم ملنا باقی ہے، اتصالات سے 800 ملین ڈالر کی ریکوری کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :