حکومت نے 2کروڑ روپے کی مالی گرانٹ جاری نہ کی تو پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت نہیں کر پائیگا ،رانا مجاہد
جمعہ 17 جنوری 2014 13:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین رانا مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت نے 2کروڑ روپے کی مالی گرانٹ جاری نہ کی تو پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت نہیں کر پائیگا ،حکومت قومی کھیل کی ترقی کیلئے مالی بجٹ میں 50کروڑ روپے سالانہ مختص کرے ، ایشین گیمز میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کریگی ،فیڈریشن دو اولمپک ایسو سی ایشنز کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتی ، ہم حکومت کی پالیسی کے مطابق چلیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہد نے کہاکہ حکومت نے فیڈریشن کو 2کروڑ روپے جاری نہ کئے تو پاکستان ا ذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت نہیں کر پائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے ہاکی کی ترقی کیلئے سالانہ 10ڈومیسٹک ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا پلان بھی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھجوا دیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ روایتی حریف بھارت کیساتھ تین میچوں کی سیریز کے انعقاد کیلئے انڈین ہاکی فیڈریشن نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے تاہم اس سیریز کو انہوں نے بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے ۔
رانا مجاہد نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کا مالی بحران حل کرنے کیلئے حکومت 30کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے کیونکہ فیڈریشن کے پاس ہاکی کلب آف پاکستان کے علاوہ کو ئی مستقل آمدن کا ذریعہ نہیں جبکہ حکومت اپنے مالی بجٹ میں قومی کھیل کی ترقی کیلئے سالانہ 50کروڑ روپے مختص کرے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن دو اولمپک ایسو سی ایشنز کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتی ، ہم حکومت کی پالیسی کے مطابق چلیں گےمزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.