سابق کرکٹر اور ویٹرن پاکستانی جرنلسٹ قمر احمد 400 ٹیسٹ میچوں کی کوریج مکمل کر نے والی پہلے پاکستانی بن گئے

جمعہ 17 جنوری 2014 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سابق کرکٹر اور ویٹرن پاکستانی جرنلسٹ قمر احمد 400 ٹیسٹ میچوں کی کوریج مکمل کر نے والی پہلے پاکستانی بن گئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق قمر احمد نے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 76 سالہ قمر احمد دوستوں اور دنیائے کرکٹ کے حلقوں میں کیو‘ نام سے جانے جاتے ہیں اور ان سے قبل برطانوی جرنلسٹ جان ووڈکوک اور آسٹریلیا کے رچی بینوڈ بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد نے 1984ء میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان حیدر آباد ٹیسٹ میں ہزارویں اور 2011ء میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میں 2 ہزارویں ٹیسٹ میچ کی بھی کوریج کی تھی۔ انہیں آٹھ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس سمیت 792 ایک روزہ میچوں کی کوریج کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ قمر احمد نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ چار سو ٹیسٹ میچوں کی کوریج کرنے پر انہیں فخر ہے، میں نے بنگلہ دیش کے سوا تقریباً تمام ممالک کا دورہ کیا اور میچوں کی کوریج کے دوران لطف اندوز بھی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ فٹ ہیں وہ کرکٹ میچوں کی کوریج کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :