بھارت کے مقبول سیاست دان لالو پرساد یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاوٴنٹ بنالیا
جمعہ 17 جنوری 2014 13:28
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) بھارت کے مقبول سیاست دان لالو پرساد یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاوٴنٹ بنالیامیڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ ملک کے نوجوانوں کے ساتھ براہِ راست کمیونیکیشن چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے ٹوئٹر پر اکاوٴنٹ کھولا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ملک کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے اور ملک میں فرقہ پرست طاقتیں انہیں ملک کی اصل صورتِ حال سے واقف کرانے کے بجائے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اس سوال پر کہ ٹوئٹر پر تو انگریزی میں لکھا جاتا ہے تو بھارت کا عام آدمی اسے کیسے پڑھ سکے گا تو لالو پرساد کا کہنا تھا کہ آج کی نسل انٹرنیٹ اور فون پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بہت سرگرم ہے اور وہ انگریزی سمجھتی ہے۔لالو پرساد یادو کا کہنا تھا کہ انہیں مخاطب کرنے یا ان سے رابطہ رکھنے کیلئے اس سے بہتر ذریعہ نہیں ہو سکتا۔انھوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر وہ ان طاقتوں کو جواب دینا چاہتے ہیں جو نوجوانوں کو گمراہ کر کے فرقہ پرستی کی جانب لیجانا چاہتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.