شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری

جمعہ 17 جنوری 2014 12:15

شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے، سری لنکا نے 220 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ کل جب کھیل ختم ہوا تو پرسننا جے وردھنے 28 اور کپتان اینجلو میتھیوز 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے دن سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا لیکن صرف 31 کے اسکور پر محمد طلحہ نے کوشال سلوا کو 17پولین بھیج دیا۔

کارونا رتنے بھی صرف 34 بناکر عبدالرحمان کا شکار ہوئے۔ ایسے میں سینئر کھلاڑیوں مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا نے اننگز کو سنبھالا۔ سنگاکارا 52 رنز بناکرجنید خان کا شکار بنے۔ جے وردھنے صرف 3رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بناسکے، انہیں سعید اجمل نے آؤٹ کیا۔ دنیش چندی مل بھی صرف 11 رنز بناسکے۔ پہلے دن سری لنکا نے 5 وکٹ پر 220 رنز بنالئے۔ سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :