پشاور دھماکہ،متحدہ کا عمران خان کیخلاف مقدمہ کا مطالبہ،پاکستان علما کونسل کا آج احتجاج
جمعہ 17 جنوری 2014 11:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) صدر اور وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،الطاف حسین کہتے ہیں طالبان کو بھائی قرا ردینے والے بھی معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں برابر کے شریک ہیں،ایم کیو ایم اوورسیز نے دھماکے کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے مذمتی بیان میں صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوا زشریف نے پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے انتہا پسندی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی پشاور کے تبلیغی مرکز میں دھماکے کو افسوسناک قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ قوم کو جاگ کر طالبان کے حامی لیڈروں اور جماعتوں کا بائیکاٹ کرنا ہو گا۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم اوورسیز نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا تسلسل ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ پاکستان علما کونسل نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.