لاہور سمیت پنجاب میں دھند،موسم میں بہتری پر موٹروے کو کھول دیا گیا
جمعہ 17 جنوری 2014 11:50
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) لاہور سمیت پنجاب میں میں گہری دھند پڑنے کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری رہا،دھند کم ہونے کی وجہ سے موٹروے کو کھول دیا گیا،ائیرپورٹ پر بھی موسم میں بھی بہتری آئی ہے۔ حدنظرمیں کمی کےباعث دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جان سے گئے، چار زخمی ہوئے،کئی پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ متعدد جہازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑا۔موٹروےبھی رات بھربندرہی،بدھ کے روز سے شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ جاری ہے۔رات نو بجے کے قریب موٹروے پر حد نظر صفر ہو گئی تھی اور بابو صابو انٹر چینج سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔کینٹ میں بھی شدید دھند کے بادل چھائے رہے،جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کرنا پڑا،ایک درجن سے زائد پروازوں کی آمد و روانگی میں مسلسل تاخیر رہی ،شہر کے اندر حد نظر30 سے 70 میٹر رہی،دھند کی وجہ سے رائیونڈ روڈ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے،رنگ روڈ پر ایک گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، صبح چھ بجے دھند میں کمی کی وجہ سے موٹر وے کو کھول دیا گیا،دو گھنٹے بعد ائیرپورٹ پر بھی موسم میں بہتری آئی تو فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق شروع ہو گیا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.