راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 5مسافر جاں بحق، 30زخمی

جمعہ 17 جنوری 2014 11:38

راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 5مسافر جاں بحق، 30زخمی

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر عمر کوٹ کے قریب دھماکے سے 5افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ پاکستان ریلوے کے چیف کنٹرولر نسیم احمد خان کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس جیسے ہی کوٹ مٹھن سے روانہ ہوئی تو عمر کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ریلوے ٹریک پر نصب تھا، دھماکے سے ٹرین کی 7 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ ریلوے انجن کے آئل ٹینک کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریلوے حکام کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خانیوال سے ریلیف ٹرین راجن پور کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :