چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس

جمعرات 16 جنوری 2014 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ 21 دسمبر سے 10 جنوری کے دوران 1641 مقدمات دائر ہوئے، اس عرصے میں 1950 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت اور آئین کی محافظ ہے، بھاری تعداد میں مقدمات ہیں، زیرالتوا مقدمات کو کم کیا جائے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عوامی اہمیت کے مقدمات پر ازخود نوٹسز لیے جا رہے ہیں، انسانی حقوق سیل کو موصول ہونے والی شکایات پر بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :