نوشہرہ:تبلیغی مرکزکی کارپارکنگ سے ریموٹ کنٹرول بم برآمد، بم ڈسپوزل سکوارڈ نے ناکارہ بنا دیا، ایک مشکوک شخص گرفتار۔ اپ ڈیٹ

جمعرات 16 جنوری 2014 22:33

نوشہرہ (رحمت اللہ شباب. اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2014ء)نوشہرہ میں تبلیغی مرکزسے ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں واقع تبلیغی مرکزکینٹ کی کارپارکنگ سے ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے، ریموٹ کنٹرول بم 5 کلو وزنی تھا، تبلیغی مرکز کو خالی کرالیا گیا ہے اور سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے.