ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن کی رہائی کیلئے مارچ میں عالمی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا،حکومت صرف تسلیاں دے رہی ہے ،رہائی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ‘ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 16 جنوری 2014 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن کی رہائی کے لئے مارچ میں عالمی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر دیاجبکہ فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت صرف تسلیاں دے رہی ہے جبکہ رہائی کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔ جمعرات کے روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکمران اگر اپنے آپ کو مجبور سمجھتے ہیں تو وہ سب سے بڑے بے وقوف ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔روزانہ کی بنیادوں پر ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہمیں کچھ جواب نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر صرف سیاسی بیانات جاری کئے جارہے ہیں اسکے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے عالمگیر تحریک کا آغاز کریں گے جس میں سول سوسائٹی ،وکلاء اورسیاسی جماعتیں شامل ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :