سی ڈی ڈبلیو پی نے چار ارب روپے کے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ،نو سو بارہ ارب روپے کے دیگر چھ6منصوبوں کو ایکنک کی منظوری کیلئے بھجوادیا گیا

جمعرات 16 جنوری 2014 21:16

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پر وفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ پی بلاک آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔اجلاس میں زراعت،خوراک،تعلیم ،توانائی اور آبی ذخائر سے متعلق پندرہ ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔سی ڈیڈبلیوپی نے چار ارب روپے مالیت کے چھے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ، نو سو بارہ ارب روپے مالیت کے دیگر چھے منصوبوں کو ایکنیک کی منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا جبکہ تین منصوبوں کو اگلے سی ڈی ڈبلیوپی اجلاس تک موخر کر دیا ۔

سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں917ملین روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے فصلوں کی پیش بندی اور جائزے کیلئے سیٹلائیٹ ریموٹ سینسنگ اورGISٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 873ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے COMSATSانسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایبٹ آباد کیمپس کی بھی منظوری دی گئی۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پنجاب میں ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی استعدادکار بڑھانے کیلئے 3 بلین روپے کے منصوبے کی منظوری دی ۔

735بلین روپے کی لاگت سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے میگا پروجیکٹ کی بھی منظوری دی جسے ECNECکے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 196.9بلین روپے کی لاگت سے جامشورومیں1200میگاواٹ کے دو سپر کریٹیکل کول فائرڈ پاور منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جسے ECNECکے آئندہ اجلاس میں پیش کر دیا جائیگا ۔اجلاس نے4 بلین روپے مالیت کے قائداعظم سولر پارک سے 1000میگا وارٹ بجلی کی انخلاء کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ۔

اجلاس نے14.9بلین روپے کی مالیت کے کے ٹوویر آب پاشی اور توانائی کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 7.6بلین روپے مالیت انڈس 21واٹر سیکٹرکی استعداد کار بڑھانے اور ایڈوائزری سروسز منصوبے کی منظوری دی بھی منظوری دی گئی اجلاس نے تربیلا 5ایکسٹینشن ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی کانسپٹ کلیئرنس کی منظوری دی ۔اجلاس میں879ملین لاگت سے پنجاب یونیورسٹی کے منتخب شعبہ جات کی استعدادکار بڑھانے اورمعیار بہتر بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ۔

سی ڈی ڈبلہیو پی کے اجلاس930 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے UET کے نارووال کیمپس کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں 395ملین روپے کے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں زراعت اور گلہ بانی سے متعلق ٹیکنالوجی میں استعداد کار بڑھانے کے لیے پاک کوریا سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اجلاس نے سیرت یونیورسٹی کے کانسپٹ پیپر کی منظوری دی ۔چیئرمین سی ڈی ڈبلیو پی پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے تحت نظم وانصرام ،مختلف اقوام کے مابین ہم آہنگی ،انسانی حقوق اور عدل و انصاف ،کاروبار اور تجارت ،تعلیم و آگہی ،پائیدار ترقی اور سماجی انصاف اور فلاح و بہبود کے حوالے سے سیرت النبی ﷺسے راہنمااصول اخذکرنے کیلئے سات چیئرز قائم کی جائیں ۔