پنجاب حکومت نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کی بیوہ کو تین لاکھ روپے کی امداد کا چیک جاری کردیا
جمعرات 16 جنوری 2014 20:27
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) پنجاب حکومت نے بھارتی فائرنگ وگولہ باری سے شہید ہونے والے شہری کی بیوہ کو تین لاکھ روپے کی امداد کا چیک جاری کردیا ہے ۔سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پرواقع پاکستانی سرحدی دیہات جوئیاں میں چندماہ قبل بھارتی فائرنگ وگولہ باری سے شہزاد شہید ہوگیا تھا جس کی بیوہ آسیہ بی بی کو پنجاب حکومت نے تین لاکھ روپے کی امداد کا چیک جاری کردیا ہے ۔
گاؤں میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے پنجاب حکومت کا جاری کردہ چیک بیوہ آسیہ بی بی کے حوالے کیا۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ شہید کی جو موت سے وہ قوم کی حیات ہے ۔ انہوں نے شہید کی بیوی اور لواحقین کی امداداپنی جیب سے جاری رکھنے کا اعلان کیااورکہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے خصوصی طور پر شہید شہزاد کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہو کران کی بھی مالی امداد دینے کی درخواست کی جائے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.