شارجہ ٹیسٹ،سری لنکانے پہلی اننگزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر220رنزبنالئے،پرسناجے وردھنے28اورمیتھیوز24رنزبناکروکٹ پرموجود ہیں،سنگاکارا52اورمہیلاجے وردھنے47رنزبناکرآؤٹ ہوئے،سعیداجمل نے دو،جنید خان، محمد طلحہ اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا

جمعرات 16 جنوری 2014 20:23

شارجہ ٹیسٹ،سری لنکانے پہلی اننگزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر220رنزبنالئے،پرسناجے ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روزسری لنکانے پہلی اننگزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر220رنزبنالئے،پرسناجے وردھنے28اورمیتھیوز24رنزبناکروکٹ پرموجود ہیں،سنگاکارا52اورمہیلاجے وردھنے47رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔جمعرات کو شروع ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاسری لنکا کی جانب سے دمتھ کرونا رتنے اور کشال سلوا نے اننگز کا آغاز کیا، آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 31 رنز کے مجموعی سکور پر کشال سلوا 17 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے کھانے کے وقفے تک سری لنکانے ایک وکٹ پر64رنزبنائے تھے وقفے کے بعدعبدالرحمان نے دمتھ کرونا رتنے کوآؤٹ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی اس کے بعدسنگاکارااورجے وردھنے نے تیسری وکٹ کی شراکت میں60رنزجوڑ کو سکورکو125پرپہنچایاتوسنگاکارا52رنزبناکرآؤٹ ہوگئے چندیمل جے وردھنے کاساتھ دینے آئے اوردونوں نے مجموعی سکورمیں33رنزکااضافہ کیا159کے مجموعی سکورپرجے وردھنے کو47رنزپرسعیداجمل نے اظہرعلی کے ہاتھوں کوکیچ آؤٹ کراکے پاکستان کوچوتھی کامیابی دلائی صرف چھ رنز کے اضافے کے بعدچندیمل بھی 11رنزبناکر سعیداجمل ہی کی گیندپرآؤٹ ہوگئے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پرسنا جے وردھنے 28اور اینجلو میتھیوز24 رنزبناکرکریز پر موجود ہیں سری لنکا کی جانب سے کمار سنگا کارا 52 اور مہیلا جے وردھنے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے سعیداجمل نے دو،جنید خان، محمد طلحہ اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں راحت علی، بلاول بھٹی اور محمد حفیظ کی جگہ محمد طلحہ، عبدالرحمان اور اظہر علی کو شامل کیا ہے۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ ابوظہبی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :