لبنان ،خودکش کاربم دھماکے میں چارافرادہلاک،32زخمی،ہرمل شہرمیں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،متعددکو نقصان پہنچا،حکام

جمعرات 16 جنوری 2014 20:15

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) لبنان میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں چارافرادہلاک اور32زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا، دھماکے سے کئی قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ہرمل شہرایک زور دار کار بم دھماکے سے گونج اٹھا، دھماکہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے گڑھ مشرقی لبنان کی بیکا وادی میں کیاگیا، کار بم دھماکے سے سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی کیونکہ دھماکہ سرکاری عمارت کے سامنے ہوا ، دھماکے سے کئی قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

عہدیداروں کے مطابق لبنان کے جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا اْس کی دوسری جانب شام کا سرحدی علاقہ قیصر ہے جہاں حزب اللہ کے جنگجوؤں نے باغیوں کے خلاف صدر بشار الاسد کے فوجیوں کی حمایت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو جس اسپتال میں منتقل کیا گیا وہاں کے ڈاکٹروں نے لوگوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ، لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں نے پڑوسی ملک شام کی حکومت کی باغیوں کے خلاف لڑائی میں مدد کی تھی اور شام میں جنگ کے اثرات لبنان پر بھی پڑے۔ حزب اللہ کے زیر اثر لبنان کے علاقوں میں کئی بم اور راکٹ حملے کیے گئے جن کی ذمہ داری سنی سخت گیر جنگجووٴں نے قبول کی۔

متعلقہ عنوان :