انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴ نٹنٹس آف پاکستان کے تحت پبلک سیکٹرز کمپنیز کے لئے کارپوریٹ گورننس کے قوائد پر سیمینار 20جنوری کو ہوگا

جمعرات 16 جنوری 2014 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴ نٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی سدرن ریجنل کمیٹی کے زیر اہتمام پبلک سیکٹرز کمپنیز کے لئے کارپوریٹ گورننس کے قوائد پر سیمینار پیر 20جنوری شام کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سیمینار کی صدارت کرینگے جبکہ ایم یوسف سلیم عادل اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس کے منیجنگ پارٹنرسید اسد علی شاہ ، ایس ای سی پی کی کارپوریٹازیشن اور کمپلینس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نذیر اے شاہین، پاکستان بزنس کونسل کے سی ای اوکامران مرزا، ورلڈ بنک کے سروت آفتاب اور CIPEکے کنٹری ڈائریکٹر معین فدا خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :