سعودی عر ب نے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی تعمیراتی نگرانی کیلئے نیسپاک کی خدمات حاصل کر لی

جمعرات 16 جنوری 2014 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) سعودی عر ب کی وزارت پانی و بجلی نے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی تعمیراتی نگرانی کے لیے نیسپاک کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ نیسپاک کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت خلائص اور ربیغ ڈیموں سے جدّہ تک پانی فراہم کیا جا ئے گا۔ نیسپاک نے اس منصوبے کے ابتدائی مراحل کے لیے بھی مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں ۔

جس کے لیے وزارت پانی و بجلی نے نیسپاک کی خدمات کو سراہا ہے ۔ پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ 36ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سے قبل نیسپاک نے سعودی عرب کے علاقے اسیر میں ٹرگس ڈیم کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ اور چارج کمپنی کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کے جنوب میں زیر تعمیر 14ڈیموں کے منصوبوں میں سے ایک تھا۔

(جاری ہے)

جن کے لیے نیسپاک تعمیراتی نگرانی کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہ منصوبہ 38ملین سعودی ریا ل کی لاگت سے مکمل ہوا ۔ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلا حیت 5ملین کیوبک میٹر ہے۔ اس منصوبے کا مقصد لوگوں کے لیے پینے کا صاف پانی اور ذرائع آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا نا ہے۔ واضح رہے کہ نیسپاک سعودی عرب میں آرید اہ ڈیم کے منصوبے کے لیے بھی تعمیراتی نگرانی کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کے علاقے اَل باہا میں واقع ہے۔ اور یہ سعودی عرب کے بڑے ڈیم کے منصوبوں میں شامل ہے۔ اس ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 70 ملین کیوبک میٹر ہے اور اس کی لاگت 150ملین سعودی ریال ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے پر اَل باہا کے سارے علاقے کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :