ایشیا کپ کرکٹ کا شیڈول جا ری، پاک بھارت ٹاکرا2مارچ کو ہوگا

جمعرات 16 جنوری 2014 17:10

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،تمام میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے ،افتتاحی میچ 25فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہو گا،جبکہ پاک بھارت ٹاکرا2مارچ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،بنگلادیش میں ہونے والے ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، تمام میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 25فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، میزبان بنگلادیش26فروری کو بھارت کے مدمقابل ہوگا، پاکستان کا دوسرا میچ 27فروری کو افغانستان سے ہو گا۔

2مارچ کو پاک بھارت مقابلہ ہوگا اور پاکستان ایونٹ کا چوتھا میچ 4مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ کا فائنل 8مارچ کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :