عالمی معیشت اہم موڑ پر ہے ،2014 میں معاشی شرح نمو زیادہ بہتر رہنے کی توقع ہے ،عالمی مالیاتی ادارہ
جمعرات 16 جنوری 2014 15:19
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ عالمی معیشت اہم موڑ پر ہے ،2014 میں معاشی شرح نمو زیادہ بہتر رہنے کی توقع ہے۔عالمی بینک کی عالمی معیشت سے متعلق رپورٹ کے مطابق امیر ممالک معاشی بحران کے بعد بالآخر معاشی بحران سے نکلتے نظر آ رہے ہیں ،عالمی بینک نے پیشن گوئی کی کہ رواں سال عالمی معیشت میں ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہے گی جو گذشتہ سال 2.4 تھی، جبکہ ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح اس سے زیادہ بہتر رہے گی۔
ترقی پذیر ممالک میں رواں سال شرح نمو 5.3 رہے گی جو گذشتہ سال 4.8 تھی تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ امریکہ میں معاشی بہتری کے اقدامات واپس لیے جانے سے ترقی کے امکانات کمزور ہو سکتے ہیں۔امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے پہلے ہی قرض پر دئیے گئے بانڈ خریدنے کے 85 ارب ڈالر کے ماہانہ پروگرام میں کمی کرنا شروع کی دی ہے اس کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے کہ عالمی شرحِ سود میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے ترقی پذیر ملک میں رقوم جانے اور واپس آنے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.