ڈی سی او لاہور کا الصبح اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کرنے کیلئے سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ

جمعرات 16 جنوری 2014 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے الصبح اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کرنے کے لئے سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے سٹالوں پر جا کر ریٹ لسٹوں اور سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔

ڈی سی او لاہور نے ریٹ لسٹ اسٹینڈ کے حوالے سے بھی انتظامات کو چیک کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹی ایم اوز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی انتظامات کریں اور منڈیوں اور بازاروں کا دورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :