مولانا فضل الرحمان کی امیر مرکزیہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا عبد الحفیظ مکی سے مکہ المکرمہ میں ملاقات

جمعرات 16 جنوری 2014 15:13

لاہور/مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روزامیر مرکزیہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا عبد الحفیظ مکی سے مکہ المکرمہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں فتنہ قادیانیت کے تعاقب کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ملاقات میں شیخ حرم مولانا محمد مکی حجازی‘مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ‘ملک محمد مکی‘صاحبزادہ محمد عمر‘مولا نا قاری سہیل احمد‘مولانا عبدالرؤف اور حافظ محمد طاہر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولانا عبد الحفیظ مکی نے کہا کہ امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ ،ناموس رسالت ﷺاور صحابہ کرام کیلئے متحد ہوجائے جبکہ فتنوں اور افکار کے سد باب کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے عالمگیر پیغام کو پوری دنیا میں عام اور قادیانیت کا محاسبہ کرنے کیلئے عالمی سطح پر” رابطہ مہم“ شروع کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قادیانیت” جعلی برانڈ“ کا نام ہے،اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی قتل و غارت میں یہودی اور قادیانی ملوث ہیں۔تل ابیب عالم اسلام کیخلاف تخریبی منصوبہ بندی کا مر کز ہے،جہاں ربی اور مربی ملکر مسلما نوں کو آگ و خون میں نہلانے کی پلاننگ کرتے ہیں۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اورمشرق سے مغرب تک قادیا نیت کے جعلی برانڈ کو بے نقاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :