ملک میں گورننس کا معیار زیرو ہے،تمام ادروں کے افسروں کو ہٹا کر لاہور سے من پسند افراد کو لگایا جارہا ہے ، بابر اعوان

جمعرات 16 جنوری 2014 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں گورننس کا معیار زیرو ہے،تمام ادروں کے افسروں کو ہٹا کر لاہور سے من پسند افراد کو لگایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے چیئرمین نادرا طارق ملک، پھر چیئرمین پیمرا اور پھر اکاؤنٹنٹ جنرل کو برطرف کر دیا گیا۔ حکومت لاہور سے من پسند افراد ڈھونڈ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو تقرریاں ہو رہی ہیں وہ غیر شفاف ہیں، حکومت نے اشتہاریوں کی تقرریاں بغیر اشتہار کے کی ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم مقدر کے سکندر ہیں اگر دو چار ماہ ایسی صورتحال رہی تو وزیراعظم سکندر اعظم بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :