ایف آئی اے نے غیر معیاری فرنس آئل درآمد کرنے کے الزام میں میر نعیم یحییٰ کو شامل تفتیش کر لیا

جمعرات 16 جنوری 2014 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) ایف آئی اے نے غیر معیاری فرنس آئل درآمد کرنے کے الزام میں سابق مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل میر نعیم یحیی کو شامل تفتیش کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق سابق منیجنگ ڈائریکٹر پر غیر معیاری فرنس آئل درآمد کرنے کا الزام ہے ، غیر معیاری فرنس آئل درآمد کیس میں پی ایس او کے پانچ حاضر سروس افسران کو ملوث قرار دیا گیا ایف آئی اے نے میر نعیم یحییٰ کو چار سوالات پر مبنی سوال نامہ دیا ہے پیر کو میر نعیم یحییٰ کو دوبارہ ایف آئی اے نے طلب کیا غیر معیاری فرنس آئل درآمد کیس کی ابتدائی رپورٹ اعلی حکام کو بھجوادی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :