نیپرا نے بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی کردی

جمعرات 16 جنوری 2014 13:55

نیپرا نے بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافہ کرکے ملک کے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے درخواست کی سماعت کے بعد دسمبر 2013 کے لئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، قیمتوں میں اضافہ صارفین سے فروری کے واجبات کے ساتھ وصول کیا جائے گا تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے ای ایس سی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ ہی کی مد میں 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ عنوان :