بھارتی ریاست بہار کے علماء کا شرابیوں کی نماز جناہ نہ پڑھانے کااعلان

جمعرات 16 جنوری 2014 13:17

پٹنہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے علماء نے شرابیوں کی نماز جنازہ نہ پڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری یہ کام ہرگز مت کریں جس سے انہیں ندامت کا سامناکرنا پڑے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علماء نے ایک بیان میں کہاکہ شراب پیناگناہ ہے اورمسلمانوں کے لیے یہ ہرگز جائز نہیں کہ وہ ایسا گھٹیا کام کریں اس لیے مسلمانوں کو تنبہیہ کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر شراب نوشی ترک کردیں اورآئندہ ایسا نہ کرنے کی توبہ کرلیں تو یہ ان کے لیے اس دنیا میں بھی بہتر ہوگا اور آخرت میں بھی ان کے لیے اچھا ہوگا،بیان کے مطابق اگر کوئی مسلمان شراب نوشی کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا تواس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :