افغانستان سے فوجی انخلاء کاعمل تیزکردیا،پولش وزیردفاع
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:20:32 وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:18:34 وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:18:34 وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:18:34 وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:17:47 وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:17:47 وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:17:47 وقت اشاعت: 16/01/2014 - 13:05:40
پچھلی خبریں -

افغانستان سے فوجی انخلاء کاعمل تیزکردیا،پولش وزیردفاع

وارسا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء)پولینڈ نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا عمل تیز کردیا، اس وقت افغانستان میں پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد 1700 کے قریب ہے،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے پولش وزیر دفاع تھوماش شیمونیاک نے کہاکہ رواں برس مئی تک افغانستان میں تعینات پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد محدود کر کے 500 تک کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پولینڈ کے اتحادیوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قبل ازیں رواں برس کے اختتام تک افغانستان میں تعینات پولش فوجیوں کی تعداد 1000 تک لانے کا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت افغانستان میں پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد 1700 کے قریب ہے۔

16/01/2014 - 13:17:47 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان