انگلش وویمنزٹیم نے آسٹریلیا ایشز ٹیسٹ میں ہراد دیا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:16

پرتھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) انگلش وویمنزٹیم نے آسٹریلیا کوایشزٹیسٹ میں اکسٹھ رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں مردوں کی ٹیم کی ہار کا بدلہ لے لیا دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان بھی چارروزہ میچ کھیلا گیا جسے ویمنزایشزکا نام دیا گیا تھا پرتھ میں کھیلے جانے والیاس میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو61 رنزسے شکست دیکرمردوں کی ٹیم کی ہارکا بدلہ چکادیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کوآخری روزمیچ کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا تاہم میزبان ٹیم 123رنز پرڈھیر ہوگئی۔ اس سے پہلے انگلینڈ خواتین ٹیم 190 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگزمیں دوسو ایک اورآسٹریلیا نے دوسوسات رنزاسکورکیے تھے۔

متعلقہ عنوان :