بھارتی ٹیم جنوری کے وسط میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی ، ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائیگا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) بھارتی ٹیم آئندہ جنوری کے وسط میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی شیڈول کے مطابق پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری ، دوسرا 22 جنوری ، تیسرا 25 جنوری ، چوتھا 28 جنوری اور پانچواں 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 فروری جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 14 سے 28 فروری تک کھیلا جائے گا۔

میچز کے مقامات کا اعلان بعد میں ہوگا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کرینگے جبکہ اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھاون، مرالی وجے، چیتشورپوجارا، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا راہانے، روندرا جدیجہ، ظہیر خان، محمد شامی، اشانت شرما، امباتی رایودو، بھنشور کمار، روی چندرن ایشون، اومیش یاداو، وریمن شاہ اور ایشور پانڈے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں مہندرا سنگھ دھونی کپتان دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھاون، روہت شرما، ویرات کوہلی، اجنکیا راہانے، امباتی ریادو، سریش رائنا، روی چندرن ایشون، روندرا جدیجہ، بھنشور کمار، محمد شامی، اشانت شرما، امیت مشرا، ایشور پانڈے، سٹورٹ بینی اور وارن ایرون شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :