بنگلہ دیش کی خراب صورتحال ، ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی حفاظت آرمی کمانڈوز کو دی جائے،پی سی بی کا مطالبہ

جمعرات 16 جنوری 2014 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کی حفاظت کی ذمہ داری آرمی کے کمانڈوز کو دینے اور کھلاڑیوں کے لیے خاص رہائش دینے کا مطالبہ کر دیا پی سی بی ذرائع مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو ٹورنامنٹ کے دوران اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے محمد حفیظ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔