کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق ، قیدی سمیت تین اہلکارزخمی

جمعرات 16 جنوری 2014 13:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق اور قیدی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث پولیس وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ،ایک قیدی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔