آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ،گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی صورتحال یہی رہے گی، تاہم مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری ہوسکتی ہے،ملک میں سب سے زیادہ سردی پاراچنارمیں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کوئٹہ منفی چھ،مری منفی دو،اسلام آباد دو،مظفرآباد چار،لاہورپانچ اورکراچی میں دس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :