نوابشاہ ، جاں بحق ہرنے والے نجی سکو ل کے بچوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:04

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) سانحہ دولت پور میں جاں بحق ہونے والے نجی سکول کے بچوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا،ضلع بھر میں سکوت مرگ طاری رہا، ہر چہرہ افسردہ ہر آنکھ اشکباردکھائی دی ، انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سانحہ نواب شاہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو مقیم شاہ اور امین شاہ کے قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ورثاء کا غم بانٹنے کیلئے کوئی حکومتی شخصیت موجود نہیں تھی نماز جنازہ دولت پور کی مرکزی شاہراہ پر ادا کی گئی جس میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے عزیز و اقارب،دوستوں،اساتذہ کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

جن افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں سے 7 طلبا اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 8 افراد کو کی تدفین حاجی امین شاہ میں کی گئی 4 طلبا کی تدفین مقیم شاہ قبرستان میں کی گئی اسکول ٹیچر قاری بشیر احمد کو ان کے آبائی گاوٴں نور محمد شاہ اور وین کے ڈرائیور سچل کورائی کو بھی ان کے آبائی گاوٴں میں سپرد خاک کردیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز نواب شاہ میں دولت پورکے نجی سکول برائٹ فیوچرکے طلباوطالبات نوابشاہ میں کوئزپروگرام میں شرکت کے بعدا واپس جارہے تھے کہ ان کی وین قاضی احمد روڈپرروہڑی کینال کے قریب موڑکاٹتے ہوئے تیز رفتار ڈمپرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 19 طلبا، 2 ٹیچر اور وین ڈرائیور جاں بحق اور10 بچے زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :