کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں اور سٹی وارڈن سمیت مزید 8 افراد جاں بحق ،رینجرز سے مقابلے میں بھی3 ملزمان ہلاک ہوگئے
بدھ 15 جنوری 2014 22:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) صدر مملکت کی کراچی میں موجودگی کے باوجود بدھ کو دہشت گرد سرگرم رہے، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں اور سٹی وارڈن سمیت مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ رینجرز سے مقابلے میں بھی3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع سہراب گوٹھ ٹریفک سیکشن پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2ٹریفک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں چل بسے۔
تاہم نامعلوم مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹریفک سیکشن کے اندر گھس کر فائرنگ کی ہے۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل ولی محمد اور سب انسپکٹر اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے واردات پر پولیس کے اعلیٰ حکام پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عمران سٹی وارڈن تھا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ادھر گلبہار کے علاقے میں کریکر حملے میں زخمی ہونے والے شاہنواز زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کو گلبہار میں واقع نیشنل ماربل کے گودام پر کریکر سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں شاہ نواز نامی ملازم شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اورنگی نمبر 4میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ چاکیواڑہ پولیس تھانے کی حدود میں واقع ولی ہال کے قریب بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ اورنگی ٹاوٴن گلشن بہار میں پانی کے ٹینک سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔لیاری میں واقع میمن سوسائٹی میں دو گروپوں میں تصادم کا سلسلہ جاری تھا کہ رینجرز علاقے میں پہنچ گئی، جس کے بعد جرائم پیشہ افراد اور رینجرز میں مقابلہ ہوا، مقابلے میں دانش قریشی اور زوہیب چیچو نامی ملزمان مارے گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ملزمان کا تعلق گینگ وار کے ملزم وصی لاکھو گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ادھر برنس روڈ کے علاقے میں رینجرز کے اہلکاروں کا معمول کا گشت جاری تھا کہ اسی دوران ٹائر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رینجرز کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی، رینجرز اہلکاروں نے شہریوں کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ عناصر کے کس گروہ سے ہے اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر پیش آیا جہاں رینجرز اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو رکنے کے اشارہ کیا تاہم وہ نہیں رکے اور فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.