سابق دورحکومت میں کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر بھرتی کئے گئے لیسکو کے 300ملازمین فارغ ،کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی ہے ،دو سیاسی جماعتوں کیوجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ‘ فارغ ہونیوالے ملازمین کا شکوہ

بدھ 15 جنوری 2014 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سابق حکومت کے دور میں کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر بھرتی کئے گئے 300ملازمین کو مدت پوری ہونے کے بعد ملازمتوں سے فارغ کردیا ، فارغ ہونے والے ملازمین نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی ہے تاہم دو سیاسی جماعتوں کیوجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ سابق حکومت نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر 500ملازمین کو بھرتی کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو نے مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں کے لئے متعلقہ وفاقی وزارت سے فنڈز طلب کئے تاہم انہیں یہ فنڈز دینے سے انکار کر دیا گیا اور ان ملازمین بارے مکمل رپورٹ لی گئی جسکے بعد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی معیاد پوری ہونے پر ملازمتوں سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں300ملازمین کونوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دو سو ملازمین کو بھی مدت پوری ہونے پر فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع ہوتی ہے تاہم یہ دو سیاسی جماعتوں کا معاملہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :